پی آئی اے میں‌ جعلی ڈگریوں‌ پر بھرتیاں، دو افسران گرفتار

کراچی: (کوہ نور نیوز) پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں پر ملازمین کی بھرتیوں کے معاملے پر ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے تحقیقات کیں جس میں اب بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر رؤف شیخ کارپوریٹ ایف آئی اے کرائم سرکل کے مطابق تحقیقات کی روشنی میں پی آئی اے کے دو افسران کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت محمد شیر اقبال اور محمد آصف کے ناموں سے ہوئی۔ کرائم سرکل کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ تحقیقات میں سابق ڈائریکٹر ایچ آرپی آئی اے راشد احمد، اسسٹنٹ مینیجر فہدعلی، سینئر ٹیکنیشن محمدزبیرکے نام بھی سامنے آئے، یہ تمام افرادکےخلاف جعلی ڈگریوں پر پی آئی اے میں ملازمین کو بھرتی کرواتے تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر رؤف شیخ کے مطابق زبیر، شیراقبال، محمد آصف جعلی ڈگریوں پر سینئرٹیکنیشن بھرتی ہوئے۔