قومی ٹیم کا اگلا چیف سلیکٹر کون ہوگا

لاہور: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی تحلیل کردی۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق کی بطور چیف سلیکٹر مدت ملازمت بھی ختم ہوگئی ہےجس کے بعد نئی سلیکشن کمیٹی اور چیف سلیکٹر کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق 30 نومبر تک قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر بھی تھے۔ تاہم اب وہ صرف ہیڈ کوچ کی حیثیت سے کام کریں گے۔مصباح الحق نے دونوں عہدوں میں سے ہیڈ کوچ کا عہدہ چنا تھا۔ پی سی بی نے پرانی طرز پر نئی سلیکشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی سلیکشن کمیٹی چیف سلیکٹر اور تین ممبران پر مشتمل ہوگی جو ٹیم کے انتخاب میں صوبائی کوچزکی رائے لے گی۔ نئے چیف سلیکٹر کے لیے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد اکرم مضبوط امیدوار ہیں۔ نئے چیف سلیکٹر کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔