بشریٰ انصاری کی عوام سے چینی کے بائیکاٹ کی اپیل

کراچی: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ بشریٰ انصاری شوگر مافیا کے خلاف میدان میں آگئیں اور انہوں نے عوام کو چینی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے گڑ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بشریٰ انصاری نے انسٹا گرام پر پوسٹ کی جس میں ایک مزدور گڑ بناتے ہوئے نظر آرہا ہے جب کہ تصویر پر یہ بھی عنوان موجود ہے کہ ملک پاکستان کے کسانوں کو مضبوط کیجیے ۔ شیئر کردہ تصویر میں یہ بھی لکھا ہے کہ صرف تین مہینے چینی کے بجائے گڑ کا استعمال کریں اس طرح آپ کا پیسہ 15 شوگر مافیا خاندانوں کے بجائے 50 لاکھ کسانوں میں جائے گا۔ واضح رہے کہ ملک میں چینی کا مصنوعی بحران لا کر مہنگی فروخت کرکے عوام کو لوٹنے کا جو سلسلہ شروع کیا گیا تھا اس کے خلاف حکومت نے یہ پالیسی اپنائی تھی کہ بیرون ممالک سے چینی منگوا کر مارکیٹوں میں بھجوائی تا کہ ذخیرہ اندوزچھپائی گئی چینی کم ریٹ پر مارکیٹ میں لانے پر مجبور ہو جائیں۔اس مافیا کا زور روکنے کیلئے بشری انصاری کا بتایا ہوا طریقہ بھی کامیاب ہو سکتا ہے کہ چینی کی بجائے شکر یا گڑ استعمال کر لیا جائے جو کسان تیار کرتے ہیں۔