دورہ نیوزی لینڈ، قومی کرکٹ ٹیم کو پریکٹس کی اجازت نہ مل سکی

آکلینڈ: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کو پریکٹس کی اجازت نہ ملی، نیوزی لینڈ کے محکمہ صحت کے مطابق جب تک میڈیکل حکام مطمئن نہیں ہوتے، ٹیم کو گراؤنڈ میں پریکٹس کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ کیوی محکمہ صحت کے مطابق تیسرے کویڈ19 ٹیسٹنگ میں 46 اراکین کے ٹیسٹ لئے گئے تھےجن میں سے 45 کی رپورٹ منفی آئی ہیں، ایک رکن کی رپورٹ کا انتظار ہے، نیوزی لینڈ کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تین ہسٹوریکل کیسز کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ وہ پرانے ہیں یا نئے ہیں۔ گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے امید ظاہر کی گئی تھی کہ کوویڈ 19 کے ٹیسٹ نتائج کے بعد قومی اسکواڈ کو گراؤنڈ میں ٹریننگ کی اجازت مل جائے گی۔