ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر ڈالر کی قیمت بڑھنے لگی

کراچی: (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی مقامی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بہتری کی جانب گامزن ہے تاہم رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 40 پیسے بڑھ گئی۔ انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 159 روپے 42 پیسے سے بڑھ کر 159 روپے 82 پیسے ہو گئی ہے۔