ملتان جلسے کو درست ہینڈل نہیں کیاگیا،گرفتاریوں کا کوئی جواز نہیں تھا"شاہ محمودقریشی

اسلام آباد(کوہ نور نیوز)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ملتان کے جلسے کو روکنا نہیں چاہیے تھا، میرے خیال میں گرفتاریوں کا کوئی جواز نہیں بنتا،جلسے کوسیاسی طورپر درست ہینڈل نہیں کیا۔ اپوزیشن کو جلسے کرنے دینے چاہئیں، عوام خودفیصلے کریں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ کورونا کی صورتحال تشویشناک ہے، روزانہ 40 کے قریب کورونا سے اموات ہورہی ہیں۔ اپوزیشن سے جلسےملتوی کرنے کاکہاہے لیکن اپوزیشن لوگوں کی جانوں کوخطرے میں ڈال رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی طورپرملتان جلسےکودرست ہینڈل نہیں کیا گیا ،قاسم باغ میں جلسے کونہیں روکنا چاہیئے تھا،قاسم باغ میں جلسہ کرتےتویہ لوگ بے نقاب ہوجاتے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ میری رائے میں گرفتاریوں کا کوئی جوازنہیں تھا، پنجاب حکومت اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے، میں سیاسی قیادت کے ساتھ اپنی رائے شیئر کروں گا۔