" سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن آصفہ بھٹو زرداری بہت شاندار ہیں"

ملتان(کوہ نور نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی نے ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے اپنے سیاسی کیرئر کا آغاز کر دیا جن کی پہلی تقریر سوشل میڈیا پر باعث موضوع بن چکی ہے، جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے آصفہ بھٹو کو شاندار قرار دے دیا۔ آصفہ بھٹو کی ملتان جلسہ میں پہلی تقریر سوشل میڈیا پرموضع بحث بن چکی ہے ۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ان کی تقریر اچھی تھی ان کو متبادل کے بجائے پوری طرح سیاست میں آنا چاہیے ۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن آصفہ بھٹو زرداری بہت شاندار ہیں۔