پاکستان پر عالمی پابندیاں مزید سخت ہونے کا خدشہ ،عالمی ادارے کی جانب سے 3ماہ کی ڈیڈ لائن دے گی گئی

اسلام آباد (کوہ نور نیوز) ایوی ایشن سے متعلق بین الاقوامی ادارے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (اکاؤ) نے پاکستان میں سول ایوی ایشن کے ضروری حفاظتی اقدامات پر خدشات کا اظہار کردیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی سول ایوی ایشن حکام عالمی تنظیم کے تحفظات دور کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں ۔ اس کے علاوہ عالمی تنظیم کے پائلٹس کی ٹریننگ اور لائسنسنگ سے متعلق خدشات بھی دور نہیں کیے گئے۔ جس پر اکاؤ نے سیفٹی سے متعلق تحفظات پر سول ایوی ایشن کو دوسرا نوٹس جاری کیا ہے۔ جس کے تحت 3 ماہ میں سیفٹی تحفظات دور نہ ہونے پر اکاؤ پاکستان سے متعلق تمام ممبر ممالک کو خصوصی ہدایات جاری کرے گا، اگر تحفظات دور نہ کیے گیے تو عالمی سفری پابندیاں مزید سخت کی جائیں گی۔ دوسری جانب سی ای او پی آئی اے اور نجی فضائی کمپنی سیرین ایئرلائن کے سربراہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم کو پاکستان پر سخت سفری پابندیوں سے متعلق آگاہ کیا ہے۔