کراچی جانے والی مسافر گاڑی حادثے کا شکار,خواتین اور بچوں سمیت 11افراد جاں بحق اور2 زخمی

سکھر(کوہ نور نیوز) پنوعاقل میں سانگھی کے قریب قومی شاہراہ پر اینٹوں سے بھرے ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 11افراد جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پنوعاقل میں سانگھی کے قریب قومی شاہر اہ پر اینٹوں سے بھرے ٹرک اور مسافر وین کے درمیان تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3خواتین اور6بچے شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مسافر وین رحیم یار خان سے کراچی جارہی تھی کہ سانگی کے مقام پر حادثہ پیش آگیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔