پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے کا امکان

لاہور: (کوہ نور نیوز) وزیر قانون پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے قانون کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کئی اہم تجاویز کی منظوری دی گئی اجلاس کے شرکا نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے متعلق بزنس رولز دو ہزار گیارہ میں ترامیم کی تجویز منظور کرلی۔ اجلاس میں صوبے میں کرونا صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس کے بعد امکان ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کردئیے جائیں گے، اجلاس میں شریک شرکا نے بلدیاتی الیکشن پر حتمی فیصلے سے قبل انتخابات کی تاریخ کا معاملہ این سی او سی کو بھجوانےکی تجویز منظورکی۔ وزیر قانون پنجاب کی زیر صدارت ہونے والی اجلاس میں محکمہ آبپاشی میں ترمیم شدہ تقرری اور تبادلہ پالیسی دوہزار بیس کا مسودہ منظور کیا گیا، اس کے علاوہ قائد اعظم سولرپاور کمپنی کےبورڈ آف ڈائریکٹرز کےناموں کی تجویز بھی منظور کی گئی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں پنجاب ریگولیشن آف پلاسٹک شاپنگ بیگز ایکٹ دوہزار بیس میں ترمیم کی تجویز منظور کی گئیں، ساتھ ہی آئی ڈی اے ایم کے بورڈ میں ایم پی ایز کی تقرری کی تجویز سے اتفاق کیا۔