گھر کے شیر باہر جاتے ہی ڈھیر،بھارتی سورماوں کو ایک بارپھرآسڑیلیا سے ذلت آمیز شکست کا سامنا

سڈنی: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) آسڑیلیا نے پہلے ون ڈے میں بھارت کو 66رنز سے شکست دیدی۔آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے بھارت کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں کپتان ایرون فنچ اور سٹیو سمتھ کی عمدہ سنچریوں کی بدولت جیت کیلئے 374 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں انڈیا کے کھلاڑی شروع میں ہی لڑکھڑ اگئے اور 100رنز سے قبل ہی ان کی تین وکٹیں گرگئیں۔جس کے بعد وہ سنبھل نہ سکے اور پوری ٹیم 308رنز بنا سکی۔ تفصیلات کے مطابق سڈنی کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 374 رنز بنائے۔ کپتان ایرون فنچ نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 124 گیندوں پر 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 114 رنز بنائے جبکہ سٹیو سمتھ نے انتہائی دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے صرف 66 گیندوں پر 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 105 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں ڈیوڈ وارنر 69، گلین میکس ویل 45 اور ایلکس کیری 17 رنز بنا سکے۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی سب سے کامیاب باولر ثابت ہوئے جنہوں نے 10 اوورز میں 59 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ جسپریت بمرا، نوودیپ سائنی اور یوزویندرا چھاہل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں کپتان ویرات کوہلی سمیت تین کھلاڑی 100کے مجموعی ٹوٹل سے قبل ہی پویلین لوٹ گئے۔بھارٹ کی جانب سے ہرتیک پانڈیا نے 90شیکر دھون نے 74رنز بنائے۔آسڑیلیا کی جانب سے سپنر ایڈم زمپا نے بہتر ین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جوش ہیزل وڈ نے 3جبکہ مچل سٹارک نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔