لیجنڈ فٹبالر میراڈونا کو بیونس آئرس میں سپردخاک کر دیا گیا

بیونس آئرس: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) ارجنٹینا کے لیجنڈ فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کو مداحوں کی سسکیوں کی اور آہوں کے ساتھ بیونس آئرس میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ ساٹھ سالہ سابق فٹبالر گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ فٹبال کی دنیا کے عظیم کھلاڑی میراڈونا کی تدفین ان کے والدین کے پہلو میں کی گئی ہے۔ کورونا کے باعث تدفین کے عمل میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو محدود تعداد شرکت کی اجازت دی گئی۔ میراڈونا کا جسد خاکی جلوس کی شکل میں قبرستان روانہ کیا گیا تو شہری پورے راستے میں دو رویہ کھڑے ہو کر تابوت پر گل پاشی کرتے رہے۔ میراڈونا کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے بیونس آئرس میں لوگوں کا سمندر امڈ آیا تھا جنہیں روکنے کے لیے پولیس کو آنسو گیس کا استعمال کرنا پڑا۔ خیال رہے کہ عظیم فٹبالر ڈیاگو میراڈونا 25 نومبر کو 60 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔