شبلی فراز کا کورونا میں‌ مبتلا بلاول بھٹو زرداری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) وزیر اطلاعات شبلی فراز نے بلاول بھٹو کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ بلاول کو شفائے کاملہ عطا فرمائے، بلاول سمیت تمام کورونا مریضوں کیلئے دعاگو ہیں۔ اللہ تعالیٰ بلاول بھٹو زرداری کو شفاء کاملہ عطا فرمائے ۔ بلاول سمیت تمام مریضوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔وباء سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاط لازم ہے۔ کرونا لیڈرز اور عوام میں کوئی تفریق نہیں کرتا۔اپوزیشن راہنما خدارا ایک دوسرے کی صحت اور عوام کی زندگیوں کا خیال کریں۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔