بال کٹواتے بچے کی نائی کو حجامت کر دینے کی دھمکی

لاہور: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک چھوٹا سا بچہ بال کٹواتے ہوئے رو روکر حجام کو کہہ رہا ہے کہ’’بس کرو میرے بال مت کاٹو’’۔ ان یادگار لمحات کو انشروٹ نامی بچے کے والد نے اپنے کیمرے میں محفوظ کرکے ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ رو رو کر کہہ رہا ہے کہ ’’ارے زیادہ کیوں کر رہے ہیں ہو، مت کرو ، ارے یار‘‘۔ بچے نے ایک وقت میں غصہ ہوتے ہوئے حجام کو مخاطب کیا ’’ارے بابرے کیا کر رہے ہو، میں ماروں گا تم کو، میں تمھاری کٹنگ کر دوں گا، میں بہت بڑا ہوں‘‘۔ صارفین ویڈیو دیکھ کر ہنسے بنا نہیں رہ پا رہے۔