نوجوانوں کیلئے خوشخبری، وزارت سائنس وٹیکنالوجی کا ویڈیو گیمز پروگرامنگ شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نوجوانوں کیلئے جلد ویڈیو گیمز پروگرامنگ کا آغاز کر رہی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نوجوانوں کو خوشخبری دیتے ہوئے فواد چودھری نے لکھا کہ ‏اگر آپ کو پڑھنے سے دلچسپی نہیں اور فون پر ویڈیو گیمز سے رغبت ہے تو تیاری رکھیں، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ویڈیو گیمز پروگرامنگ کا خصوصی پروگرام لارہی ہے۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کو لانے کا مقصد ہے کہ ہم 90 ارب ڈالر کی اس انڈسٹری کاحصہ بن سکیں۔ اینی میشن اور ویڈیو گیمز سرٹیفیکیشن پروگرام نوجوانوں کیلئے گیم ہی نہیں، گیم چینجر ہوں گے۔