نواز شریف جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہو رہے: دفتر خارجہ کی رپورٹ عدالت میں جمع

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) دفتر خارجہ نے سابق وزیراعظم کی بذریعہ اشتہار طلبی کی تعمیل کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی، جس میں کہا گیا کہ نواز شریف جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔ دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر یورپ مبشر خان کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف عدالت میں زیر سماعت کیس سے متعلق مکمل طور پر آگاہ ہیں، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں نواز شریف کے اشتہار جاری ہونے کی خبر چلی، پاکستان اور بیرون ملک اس سے متعلق خبر میڈیا پر نشر ہوئی، نواز شریف کی لندن رہائش گاہ پر طلبی کا اشتہار رائل میل کے ذریعے موصول ہوا۔