ویب کیم گرل کے طور پر دہری خفیہ زندگی جینے والی خاتون کو شوہر نے موت کے گھاٹ اتار دیا

نیویارک(کوہ نور نیوز) امریکہ میں ویب کیم گرل کے طور پر دہری خفیہ زندگی جینے والی خاتون کو شوہر نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس خاتون کا نام کیٹ بتایا گیا ہے جو امریکی ریاست الباما کے شہر کیلرا میں اپنے شوہر جیف ویسٹ کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔ گزشتہ دنوں گھر سے کیٹ کی لاش برآمد ہوئی۔ اس کے سر میں شراب کی بوتل مارے جانے کا زخم پایا گیا۔ جیف نے دعویٰ کیا کہ کیٹ شراب پی کر نشے کی وجہ سے خود ہی گر گئی اور اس کا سرشراب کی بوتل سے جا ٹکرایا۔ تاہم پولیس کو شراب کی بوتل پر جیف کے فنگرپرنٹس ملنے کے بعد اسے کیٹ کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔قتل کے اس مقدمے میں عدالت میں بتایا گیا ہے کہ کیٹ ’آن لائن فحش ماڈلنگ‘ کر رہی تھی۔ پراسیکیوٹرزکا عدالت میں کہنا ہے کہ جیف نے کیٹ اور اس کے ایک کلائنٹ کے درمیان ہونے والی چیٹنگ پڑھ لی تھی جس پر اس نے کیٹ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے سر میں بوتل مار کر قتل کر دیا۔