شاہ رخ خان کی 2 سال بعد فلم ’پٹھان‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں واپسی، کیسا روپ اپنالیا؟

ممبئی(کوہ نور نیوز - مانیٹرنگ ڈیسک) اس خبر نے ہی بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے مداحوں کو خوش کر دیاتھا کہ وہ بالآخر 2سال بعد فلم ’پٹھان‘ کے ذریعے انڈسٹری میں واپس آ رہے ہیں۔ اب اس فلم میں شاہ رخ اپنے کردار کی نوعیت سے کس حلیے میں نظر آئیں گے، اس کی ایک جھلک بھی سامنے آ گئی ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ فلم یش راج فلمز کی طرف سے پرڈیوس کی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز شاہ رخ خان یش راج فلمز کے آفس گئے جہاں پاپارازی فوٹوگرافر نے ان کی تصویر بنا لی۔ اس تصویر میں شاہ رخ خان لمبے بالوں اور بڑھی ہوئی داڑھی میں نظر آ رہے ہوتے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ فلم میں شاہ رخ خان اسی حلیے میں نظر آئیں گے۔رپورٹ کے مطابق پٹھان میں اداکار جان ابراہم اور دپیکا پڈوکون اہم کرداروں میں نظر آئیں گے اور سلمان خان بھی ایک مختصر کردار نبھائیں گے۔