وزیراعلیٰ پنجاب ، چودھری برادران، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کانوازشریف ،شہبازشریف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور: (کوہ نور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، چودھری برادران، آصف زرداری اور بلاول بھٹونے نوازشریف ،شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیاہے اور سوگوارخاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، گورنر پنجاب چودھری سرور نے نوازشریف ،شہبازشریف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیاہے،چودھری شجاعت ،پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،اللہ پاک یہ صدمہ حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔ شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے بھی نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیاہے، آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے مرحومہ شمیم اختر کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعاکی،انہوں نے کہاکہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔