بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی، کشمیر میں دہشتگردانہ حملے کا بھارتی الزام مسترد

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق وزارت دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی ناظم الامورکی دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نھارتی الزامات مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ دفتر خارجہ نے بھارتی وزیراعظم کے پاکستان مخالف الزامات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کا بھارتی الزام مسترد کردیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ فالس فلیگ آپریشن میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی اور پاکستان پہلےہی ناقابل تردید ڈوزیئر جاری کرچکا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ ڈوزیئر بھارت کے پاکستان میں دہشتگردی کی معاونت کے شواہد پر مبنی ہے، بھارت دہشتگردی کیلئے دوسرے ممالک کی سرزمین استعمال کرنے سے باز رہے۔