دورہ نیوزی لینڈ، تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مکمل کرلیے گئے

لاہور (کوہ نور نیوز) دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ نے رپورٹ کر دیا، تمام کی کوویڈٹیسٹنگ مکمل ہو گئی، تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کھلاڑی کل روانہ ہوں گے۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں قومی کرکٹرز کا پھر میلہ لگ گیا، دورہ نیوزی لینڈ کی تیاری کے لیے کھلاڑیوں سمیت آفیشلز کے کوویڈ ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے، ٹیسٹ کلیئر کرنے والے قومی کھلاڑیوں اور شاہینز کا 35 رکنی وفد کل کیویز کے دیس روانہ ہو گا۔ قومی اسکواڈ میں کوچنگ اور اسپورٹ اسٹاف کے بیس افراد شامل ہیں، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز اٹھارہ دسمبر سے شروع ہو گی۔ ہلا میچ 18 دسمبر کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 20 دسمبر کو سیڈن پارک ہملٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچ 22 دسمبر کو مکلین پارک، نیپئر کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک ماؤنٹ مانگنوئی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری 2021ء تک ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔