قومی خواتین ٹی 20 کرکٹ کپ، افتتاحی میچ کل کھیلاجائیگا

لاہور: (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں سہ فریقی قومی خواتین ٹی 20 کپ گزشتہ روز سے شروع ہونا تھا جو ناگزیر وجوہات کی بنا پر 2 روز کیلئے ملتوی کر دیا تھا اب افتتاحی میچ کل کھیلا جائیگا۔ پی سی بی چیلنجر کی قیادت کرنیوالی منینہ علی نے ایونٹ اپنے نام کرے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ پی سی بی بلاسٹر کو لیڈ کرنے والے عالیہ ریاض نے بھی ایونٹ میں فاتح کے طور پر سامنے آنے کا کہا ہے۔ پی سی بی ڈائنامائٹس کی قائد رمیم شمیم ٹرافی کو اپنے شو کیس میں سجانے کیلئے پرعزم ہیں۔