اپنے ہی ملک میں غلاموں جیسے سلوک سے پریشان آگئی ہوں، کنگنا رناوت

ممبئی: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف اکثرسوشل میڈیا پر زہر اگلنے والی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت اپنے ہی ملک کے لوگوں کے رویوں سے پریشان آگئیں۔ کنگنا نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر اور اس کے سی ای او جیک ڈورسے کی جانب سے ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے اپنی ذہنی کیفیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا جب لوگوں کے پاس آپ کے سوالوں کا جواب نہیں ہوتا تو وہ آپ کا گھر توڑ دیتے ہیں، آپ کو جیل میں ڈال دیتے ہیں، آپ کی آواز دبا دیتے ہیں یا پھر آپ کی ڈیجیٹل شناخت کو ہی ختم کردیتے ہیں۔ کسی کی ڈیجیٹل شناخت کو ختم کرنا ورچوئل ورلڈ (تصوراتی دنیا) میں کسی کا قتل کرنے سے کم نہیں۔ اس کے خلاف سخت قانون ہونا چاہیئے۔ ایک اور ٹوئٹ میں کنگنا نے کہا میں اپنے ہی ملک میں غلاموں کی طرح سلوک کیے جانے سے پریشان آگئی ہوں۔ ہم اپنے تہوار نہیں مناسکتے، سچ نہیں بول سکتے، دہشتگردی کی مذمت نہیں کرسکتے۔ اس شرمناک غلامی کی زندگی کا کیا فائدہ ہے جو اندھیروں کے نگہبانوں کے زیر کنٹرول ہے۔