لائبہ خان نے کویت کے بزنس مین سے خفیہ شادی کرلی

لاہور: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) اداکارہ لائبہ خان نے عبدالجبار نامی بزنس مین سے خفیہ شادی کرلی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ وڈانس پرفارمرلائبہ خان نے خفیہ طورپرکویت کے بزنس مین سے شادی کرلی،ان کے شوہرکا نام عبدالجبارمعلوم ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق اداکارہ لائبہ خان کے نکاح میں ان کے قریبی عزیز، دوست اوررشتہ دارشریک ہوئے تھے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کویت کے بزنس مین عبدالجباربہت جلد پاکستان میں بڑے ایونٹ کا اہتمام کرینگے،جس میں میڈیا اور شوبز کے لوگوں کو دعوت دی جائے گی اورشادی کا باقاعدہ اعلان کیاجائے گا ۔ذرائع کاکہناہے کہ شادی خفیہ رکھنے کا فیصلہ اداکارہ لائبہ خان کا تھاجبکہ شوہر نے ان کا ساتھ دیا۔