کراچی: پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو، سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی: (کوہ نور نیوز) سہراب گوٹھ میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلہ ہوا، پولیس نے دو ڈاکووں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان علاقہ میں سنگین جراٸم میں ملوث ہیں۔ ڈاکووں نے پولیس کو دیکھتے ہی فاٸرنگ شروع کردی تھی۔ دوسری جانب بلال کالونی کے قریب جائیداد کے تنازعہ پر باپ نے بیٹے کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ فائرنگ کرنیوالے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا اورزخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے گلشن معمار میں کارروائی کرکے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو ساتھی سمیت گرفتارکیا۔ گرفتار ملزمان موٹرسائیکل لفٹنگ میں بھی ملوث تھے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔