کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی: (کوہ نور نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم محی الدین رینجرز پر حملے سمیت دہشتگردی، بھتہ خوری، قتل و غارت کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ سی ڈی ڈی آپریشن ٹو نے کورنگی سیکٹر فائیو میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر محی الدین عرف ماسٹر کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزم نے 2018 میں ساتھیوں کیساتھ ملکر رینجرز پر حملہ کیا تھا جس میں رینجرز کا ایک جوان شہید اور دو زخمی ہوئے تھے۔ ملزم محی الدین، قتل، اقدام قتل، جلاو گھیراو اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔