بائیڈن کو ووٹ دیا تو خوشیاں برباد ہو جائیں گی: ٹرمپ، بائیڈن کی معروف ٹی وی شو میں شرکت

واشنگٹن: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر امریکیوں نے بائیڈن کو ووٹ دیا تو ان کی پڑھائی اور خوشیاں برباد ہو جائیں گی۔ معروف ٹی وی شو میں جوبائیڈن کی اچانک آمد سے ماحول خوشگوار ہو گیا۔ امریکی صدارتی انتخابات میں چند روز باقی رہ گئے، ریاست ایری زونا میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا۔ اگر آپ نے بائیڈن کو ووٹ دیا تو آپ کی پڑھائی اور خوشیاں برباد ہو جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن نوکریوں کے خاتمے، لاک ڈاؤن اور مشکلات کا امیدوار ہے جبکہ وہ ویکسین، جابز اور خوشحالی کے امیدوار ہیں۔ ٹرمپ کے جلسے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ صدر تقریر کے بعد رقص کرنا نہیں بھولے۔ دوسری طرف معروف ٹی وی شو میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی اچانک آمد سے ماحول خوشگوار ہو گیا۔ انہوں نے اس موقع پر پروگرام میں شریک معمر خاتون سے بات چیت کی اور انہیں اپنی والدہ جیسا قرار دیا۔