کار سوار ملزمان کا لفٹ دینے کے بہانے اغوا اور زیادتی،پنجاب میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ

ڈسکہ(کوہ نور نیوز ) پنجاب میں خاتون سے اجتماعی ز یادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، کار سوار ملزمان نے لفٹ دینے کے بہانے اغوا کیا اور واردات کے بعد سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ڈسکہ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا کیس تھانہ سٹی پولیس نے درج کرلیا، اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کالج چوک جی ٹی روڈ سے خاتون کو لفٹ دینے کے بہانےاغوا کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم سے شناسائی کے باعث خاتون ملزمان کے دھوکے میں آگئی، کار سوار افراد خاتون کو اغوا کرکے اپنے ڈیرے پر لے گئے اور زبردستی شراب پلاکر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان بےہوش خاتون کو کالج چوک کے قریب پھینک کرفرار ہوگئے، مقدمے میں 5ملزمان نامزد کیے گئے ہیں تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ علاوہ ازیں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے چنیوٹ کے علاقے میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہے، انہوں نے آر پی او فیصل آباد سے واقعرے کی مکمل رپورٹ طلب کرلی۔