عمران خان اور سلیکٹڈ ٹولہ گھر جانے کی تیاری کرے: مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب اور سلیکٹڈ ٹولہ گھر جانے کی تیاری کرے۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا پلان 90 دن میں کرپشن کے خاتمے کا تھا لیکن ان کا صرف آٹا اور چینی چوری کا پلان مکمل ہوا۔ مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران صاحب پلان تو آپ کا تھا کہ کسی سے بھیک نہیں مانگیں گے لیکن پورے ملک کو بھکاری بنا دیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ کا پلان تو انڈے، کٹے، بکرے، مرغیاں اور بھینسیوں سے پاکستان کو دنیا کی بہترین معیشت بنانے کا بھی تھا۔