علی ظفر ’نمل نالج سٹی‘ کا سفیر مقرر ہونے پر خوش

پرائیڈ آف پرفارمنس ملنےکے بعد گلوکار علی ظفر کو ’نمل نالج سٹی‘ کا سفیر مقرر ہونے پر خوش ہیں۔ گلوکار علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ انہیں وزیر اعظم عمران خان کے ’نمل نالج سٹی‘ کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے گلوکار علی ظفر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں پاکستان کے سب سے بڑے علم والے شہر نمل نالج سٹی کا سفیر بننے پر فخر محسوس کر رہا ہوں‘۔ علی ظفر نے کہا کہ ’اس شہر کا نظریہ معزز وزیراعظم عمران خان نے پیش کیا ہے جب کہ اسے معروف امریکی ماہر تعمیرات ٹونی اشائی نے ڈیزائن کیا ہے‘۔ گلوکار نے مزید کہا کہ ’علم کسی بھی ملک اور اس کے عوام کی ترقی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے‘۔ اب علی ظفر کو ’نمل نالج سٹی‘ کا سفیر مقرر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایک مرتبہ پھر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔