کورونا لاک ڈاؤن نے ایک استاد کو لکھپتی بنا دیا

کورونا کی عالمی وبا سے جہاں دنیا بھر میں لاکھوں افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے، وہیں کورونا لاک ڈاؤن کی زد میں آئے کئی شعبے لاکھوں افراد کے روزگار چھننے کی وجہ بن گئے۔ لیکن اس مشکل صورتحال کے باوجود دنیا میں کئی افراد ایسے بھی ہیں جن کے لیے یہ لاک ڈاؤن زحمت کے بجائے رحمت بن گیا اور انھیں میں سے ایک بھارتی استاد مہیش کاپسی بھی ہیں۔ بھارتی ریاست مہارشتڑا کے شہر اورنگ آباد کے ڈرائنگ استاد مہیش کاپسی، جنہیں رواں سال مارچ اپریل سے قبل کوئی جانتا بھی نہ تھا۔ تاہم لاک ڈاؤن کے دوران مہیش کے فن نے انہیں بین الاقوامی طور پر ایک مشہور آرٹسٹ بنا دیا۔