جرمن سفیر چپلی کباب کھانے کہاں پہنچ گئے؟

ویسے تو پاکستانی کھانے دنیا بھر میں مشہور ہیں لیکن پشاور کے چپلی کباب کی بات ہی کچھ اور ہے اور جو بھی پشاور کے چپلی کباب کھاتا ہے وہ ان کا دیوانا ہو جاتا ہے۔ پاکستان میں جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شیلاگ ہیک بھی ان میں سے ایک ہیں جو پاکستانی کھانوں کے دیوانے ہیں اور وہ پاکستانی کھانوں کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کا کام بھی بہترین انداز سے انجام دے رہے ہیں۔ پاکستان میں جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلاگ ہیک اکثر پاکستان کے سیاحتی مقامات اور مزیدار کھانوں کے حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصاویر کے ساتھ تبصرے کرتے نظر آتے ہیں۔ شیلاگ ہیک نے اس بات پشاور کے مشہور چپلی کباب کے بارے میں اپنی رائے کا کھل کر اظہار کیا ہے۔ جرمن سفیر نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پشاور کے چپلی کباب کی تصاویر ڈالیں اور لکھا کہ پشاور کے حالیہ دورے کا سب سے دلچسپ تجربہ وہاں کے چپلی کباب سے لطف اندوز ہونا ہے۔ انہوں نے پشاور کے چپلی کباب کو نہایت مزیدار قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ اب میں پوری طرح سمجھ سکتا ہوں کہ یہ ڈش اتنی مشہور کیوں ہے تاہم انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ چپلی کباب اتنے مشہور کیوں ہیں۔