کورونا: شادیوں میں دلہنوں کے سجنے سنورنے کا انداز بھی بدل گیا

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث کئی ماہ کے طویل وقفے کے بعد شادیوں کے سیزن کا آغاز ہو گیا ہے اور وبا کے باعث دلہنوں کے سجنے سنورنے کے انداز میں بھی نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ اب دلہنوں کے نت نئے میک اپ، ہیئر اسٹائل، ملبوسات کے دیدہ زیب ڈیزائن اور منفرد انداز لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔ شادیوں کے موجودہ سیزن میں دلہنوں کے میک اَپ اور ہیئر اسٹائل میں سادگی کے ساتھ ساتھ جیولری کے بوجھ میں بھی کمی آنے لگی ہے۔ دلہنیں اب دیدہ زیب لباس کے ساتھ ہلکے، اسموتھ اور نیچرل میک اَپ کی ڈیمانڈ کرنے لگی ہیں۔ میک اَپ آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس نے زندگی کو سادگی کی طرف لانے میں مدد کی ہے اور اس سے شادیوں کے اخراجات کم ہونے کے باعث والدین کو بھی سکون ملا ہے اور ساتھ ہی دلہنوں کا میک اَپ اور زیور کا بوجھ بھی کم ہو گیا ہے۔