ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرما نے دستک دے دی

ملک کے بیشتر علاقوں میں آہستہ آہستہ موسم سرما کی آمد ہو رہی ہے اور کراچی میں بھی شام کے وقت خنکی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور دن کے اوقات میں گرم رہے گا۔ بابو سرٹاپ پر موسم سرما کی پہلی برفباری، متعدد سیاح پھنس گئے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے کم سےکم درجہ حرارت میں لیہ منفی 5، قلات منفی 3 اور اسکردو میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب کوئٹہ میں درجہ حرارت 3، مظفر آباد میں 9، اسلام آباد میں 11، لاہور اور پشاور میں 17 جب کہ کراچی میں 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔