کاروں کی فروخت میں8 فیصد اضافہ، 11860 یونٹس ریکارڈ

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) آل پاکستان آٹو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2020 کے دوران ملک میں 8.57 فیصد اضافے کے ساتھ 11860 یونٹس کاریں فروخت ہوئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ستمبر میں 10923 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ پہلی سہ ماہی میں کاروں کی فروخت میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی تا ستمبر 2020، 31868 یونٹس کاروں کی فروخت دیکھنے میں آئی۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 31017 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ گزشتہ ماہ ہونڈا سوک وسٹی کاروں کی فروخت میں 67 فیصد اضافہ جب کہ ٹویوٹا کرولا کی فروخت میں 32 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ہونڈا سٹی و سوک کے 2293 یونٹس کی فروخت ہوئی۔ ٹویوٹا کرولا کے 1219 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ سوزوکی سوئفٹ کاروں کی فروخت میں 35 فیصد اور ٹویاٹا یاریس کی فروخت میں 42 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم سوزوکی کلٹس کی فروخت میں 28 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔ اعداد و شمار کے مطابق سوزوکی ویگن آر کی فروخت میں ستمبرکے دوران 70 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔ ستمبر میں ویگن آر کے 1161 یونٹس فروخت ہوئے۔