سٹاک مارکیٹ میں 405 پوائنٹس اضافہ، انٹربینک میں ڈالر 32 پیسے سستا

کراچی: (کوہ نور نیوز) سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 405 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، انٹربینک میں ڈالر 23 پیسے سستا ہوگیا۔ پاکستانی معیشت کیلئے کاروباری ہفتے کا پہلا روز نیک شگون ثابت ہوا جب سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ مثبت رہی، 405 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 41ہزار 671 کی سطح پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب امریکی کرنسی میں بھی گراوٹ دیکھنے میں آئی جب ڈالر 32 پیسے سستا ہوا اور 161 روپے 5 پیسے پر فروخت ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر بھی ڈالر کے ریٹ میں 45 پیسے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد ڈالر 161 روپے 37 پیسے کی سطح پر آ گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 12 پیسے سستا ہوا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان کو بیرون ممالک سے ریکارڈ ترسیلات زر موصول ہوئی ہیں جبکہ کرنٹ اکاونٹ سرپلس ہونے کے سبب بھی پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔