اسپینش سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ ایکوا ڈور کے رچرڈ کیراپاز نے جیت لیا

میڈرڈ: (کوہ نور نیوز) اسپینش سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ ایکوا ڈور کے رچرڈ کیراپاز نے جیت لیا، پہاڑی سلسلے اور بارش والے موسم سے ریس اعصاب شکن ہو گئی۔ اسپین کے پہاڑی ٹریک پر سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ بھی ختم ہو گیا، بارش نے ایونٹ کو زیادہ مشکل بنا دیا، اسپیڈ، مہارت اور جیت کے جنون نے ریس کو توجہ کا مرکز بنا دیا۔ ایکواڈور کے رچرڈ کیراپاز سب سے آگے نکل گئے، مجموعی برتری حاصل کیے سلووینیا کے پرائمز روگلک چوتھے نمبر پر چلے گئے۔