پولیس اہلکار نے شوبز سے وابستہ خاتون کو زیادتی کانشانہ بنا ڈالا

لاہور (کوہ نور نیوز )پولیس اہلکار نے شوبز سے وابستہ خاتون کو زیادتی کانشانہ بنا ڈالا۔ لاہور کے علاقے گارڈن ٹاو¿ن میں پولیس اہلکار نے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اہلکار کیخلاف درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق خاتون مہوش کا کہنا ہے کہ وہ شوبز سے وابستہ ہے، کبیر ڈانس پارٹی کا کہہ کر مجھے لیکر گیا جبکہ نجی ہوٹل میں لے جاکر اپنی حوس کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم اہلکار کبیر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون نے چھانگا مانگا میں بھی شہری پر مقدمہ درج کرایا تھا، مہوش کیخلاف تھانہ سبزہ زار میں بھی گیسٹ ہاو¿سز کے مقدمات درج ہیں۔