” چور کو عزت دو موومنٹ کوئٹہ میں بھی پٹ گئی،اپوزیشن پانچ سال پورے کرے گی“ بابر اعوان کی پی ڈی ایم جلسے پر تنقید

اسلام آباد(کوہ نور نیوز) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ کوئٹہ کی جلسی میں جھنڈے زیادہ، بندے کم تھے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا ہے کہ اقتدار میں بلوچستان کو نظر انداز کرنے والا مودی کا حاشیہ بردار اور بیانیہ بردار پھر بولا کہ چور کو عزت دو۔بابر اعوان نے کہا کہ چور کو عزت دو موومنٹ کوئٹہ میں بھی پٹ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پانچ سال پورے کرے گی۔