کراچی: اسلحہ دکھا کر شہری کو دھمکیاں دینے والا پولیس اہلکار گرفتار

ابوظہبی : (کوہ نور نیوز) مکسڈ مارشل آرٹس میں ناقابل شکست رہنے والے لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن خبیب نورماگومیدوف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن خبیب نورماگومیدوف نے اپنی آخری فائٹ میں امریکا کے جسٹن گیچے کو مات دی جس کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ روس سے تعلق رکھنے والے خبیب نورماگومیدوف نے 2008 میں مکسڈ مارشل آرٹس میں ڈیبیو کیا تھا اور کیرئیر کے آغاز سے ہی شکست خبیب کے پاس بھی نہ پھٹک سکی۔خبیب نورماگومیدوف 12 سال ناقابل شکست رہے، ان کے حریفوں کو ایک کے بعد ایک ان کے آگے ہار ماننا پڑی۔ ابوظہبی میں ہونے والی آخری لڑائی میں بھی خبیب نے اپنے حریف امریکا کے جسٹن گیچے کو دوسرے راؤنڈ میں ہی بے بس کر دیا۔ علاوہ ازیں 2018 میں خبیب کا سامنا میک گریگر سے بھی ہوا تھا اور یہ میچ بھی خبیب نے اپنے نام کیا تھا۔