لاہور میں طویل انتظار کے بعد اورنج ٹرین کا افتتاح آج وزیراعلیٰ پنجاب کریں گے

لاہور: (کوہ نور نیوز) لاہور میں طویل انتظار کے بعد وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار آج اورنج ٹرین کا افتتاح کریں گے، زندہ دلان کیلئے کل سے کھولنے کا پلان ہے۔ تقریب سے عاصم سلیم باجوہ بھی خطاب کریں گے۔ 27 کلومیٹر ٹریک پر 26 اسٹیشنز بنائے گئے ۔ ڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک ٹرین چلے گی، کرایہ 40 روپے مقرر 24 ایلی ویٹیڈ ،2 انڈر گراؤنڈ اسٹیشن بنائے گئے۔ ٹرین صبح ساڑھے 7 بجے سے شام ساڑھے 8 بجے تک چلے گی۔ منصوبے کا معاہدہ پاکستان اور چین کے درمیان مئی 2014 میں ہوا تھا، پی سی ون کے مطابق ٹرین منصوبہ 27 ماہ میں مکمل ہونا تھا تاہم یہ منصوبہ 60 ماہ کے عرصہ میں مکمل ہوا۔ اورنج ٹرین کے 11 تاریخی مقامات پر 16 ماہ تک تعمیراتی کام بند رہا۔