سکھر: پولیس مقابلے میں 2 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے

سکھر: (کوہ نور نیوز) سکھر میں پولیس سے مقابلے میں دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے، مارے گئے ملزمان سکیورٹی فورسز اور چیک پوسٹوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ سکھر کے جعفر آباد روڈ پر پولیس نے موٹر سائیکل کو روکنے کا اشارہ کیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں دو ملزمان مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد، بال بیئرنگ بھی برآمد ہوئے، سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کے شناخت محب اور انور کے نام سے ہوئی ہے۔