پی ڈی ایم کا بےروزگارٹولہ 2023 کے انتخابات کا انتظارکرے: پرویزخٹک

نوشہرہ: (کوہ نور نیوز) وزیردفاع پرویزخٹک نے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کو چورکہنے والے پی ڈی ایم کی چھتری تلے اکٹھے ہوگئے، پی ڈی ایم کا بےروزگارٹولہ 2023 کے انتخابات کا انتظارکرے، پی ڈی ایم جس مقصد کیلئے بنائی گئی وہ پورا نہیں ہوگا۔ وزیردفاع پرویزخٹک نے کہا کہ حکومت ملک کوترقی یافتہ اورخوشحال بنارہی ہے,وزیراعظم کرپشن فری پاکستان کا خواب پورا کریں گے, حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی نہ اوچھے ہتھکنڈے،جمہوریت کے دعویداروں کا چہرہ بےنقاب ہوگیا،حکومت اپنی مدت پوری کرے گی