سٹی پولیس چیف کراچی غلام نبی میمن میں کورونا وائرس کی تصدیق

کراچی: (کوہ نور نیوز) ترجمان کراچی پولیس کے مطابق طبعیت ناساز ہونے پر سٹی پولیس چیف کراچی نے اپنا کورونا ٹیسیٹ کروایاجومثبت آیا۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر غلام نبی میمن چھٹی لے کر قرنطینہ میں چلے گئے۔ سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق غلام نبی میمن کی غیر موجودگی میں ڈی آئی جی سی آئی اے عارف حنیف قائم مقام ایڈیشنل آئی جی کے فرائض انجام دیں گے۔