چوآسیدن شاہ؛ پک اب وین اور ڈمپر کے تصادم میں خواتین سمیت 10 جاں بحق

چکوال: (کوہ نور نیوز) چوآ سیدن شاہ کی یونین کونسل آڑہ کے قصبہ سڈھانڈی کے قریب مسافر پک اپ اور ڈمپر میں تصادم ہوگیا جس کے باعث 10 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس چوکی بشارت اور ریسکیو 1122 جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوچکے ہیں۔