صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سےگورنرسندھ عمران اسماعیل کی ملاقات

کراچی: (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی ہے جس میں صوبہ سندھ وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں بنڈل اور بڈو آئی لینڈ پر ترقیاتی کام کی پیش رفت کا جائزہ اور ان جزائر کو ترقی دینے اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات پر بھی غورکیا گیا ۔واضح رہے کہ صدر مملکت کراچی میں قیام کے دوران زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔