اسلام آباد سے ہیروئن برطانیہ سمگل کرنیکی کوشش ناکام بنا دی گئی

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) اسلام آباد سے ہیروئن برطانیہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے ہیروئین برطانیہ سمگل کرنے کی کوشش کے دوران ایئرپورٹ پر منشیات سمگلر حاجی امام دین گرفتار کر لیا گیا، پونے دو کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر لی گئی، ملزم نے منشیات جوتوں میں چھپا رکھی تھی۔ ملزم کو مشکوک جان کر تلاشی لی گئی، اس دوران ہیروئن برآمد ہوئی، ملزم غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز بی اے 260 پر لندن جا رہا تھا۔ اے ایس ایف نے ملزم حاجی امام دین کو گرفتار کر کے اے این ایف کے حوالے کر دیا۔