ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 1101 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: (کوہ نور نیوز) کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور مارکیٹ 1101 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 41 ہزار 266 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، حصص کی مالیت 158 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، ایک ہفتے کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں نے 68 لاکھ ڈالر کا سرمایہ نکال لیا۔ دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 12 پیسے کمی کے بعد 161 روپے 37 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 20 پیسے کمی کے بعد 161 روپے 80 پیسےپر فروخت ہوا۔