شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف فیملی کی مشکلات بڑھنے لگیں۔ احتساب عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔ نیب کے تفتیشی افسر نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کی رہائش گاہ اور عدالت کے باہر نوٹس چسپاں کر دئیے۔ عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی گئی ہے۔ احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے شہباز شریف کی بیٹی کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے۔