نارووال سپورٹس سٹی کیس میں لیگی رہنما احسن اقبال کیخلاف ریفرنس تیار

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) نیب تفتیشی ٹیم نے نارووال سپورٹس سٹی کیس میں لیگی رہنما احسن اقبال کیخلاف ریفرنس تیار کرلیا۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں احسن اقبال کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں کرپشن ریفرنسز، انوسٹی گیشنز اور انکوائریز کی منظوری بھی ہوگی۔